LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل ہوگئی

Web Desk

10 December 2025

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی، فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا، ویمنز فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے