راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے
Web Desk
12 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے اب مزید محض 30 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دھننجایا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست سنچریاں اسکور کر کے کریز پر موجود ہیں، جبکہ کامیندو مینڈس نے 58 اور لاہیرو اڈارا نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان اور تجربہ کار بولر محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے 93، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحٰہ نے 51، بابر اعظم نے 50 اور غازی غوری نے 48 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 نوجوان کھلاڑی طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026