LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی

100 انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا بڑا اضافہ، مارکیٹ 1 لاکھ 53 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

Web Desk

24 March 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 153,966 کی سطح پر بند ہوا، جو معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں انڈیکس نے 157,442 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، جبکہ کم ترین سطح 153,382 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 22 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 37 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، آج کل 569 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 277 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 141 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیکس کی اس تاریخی سطح پر واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔