LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، 100 انڈیکس 1,54,292 پوائنٹس پر بند

Web Desk

18 March 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 4,276 پوائنٹس کی مضبوط بحالی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 2.85 فیصد نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ انڈیکس نے دن کے دوران بلند ترین سطح 154,685 پوائنٹس اور کم ترین سطح 150,284 پوائنٹس ریکارڈ کی۔گذشتہ روز 100 انڈیکس 150,016 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اس طرح آج کے مثبت رجحان سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں یہ بحالی مختلف شعبوں میں خریداری اور سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ آج 100 انڈیکس نے 1,51,000، 1,52,000، 1,53,000 اور 1,54,000 پوائنٹس کی اہم سطحیں بحال کیں، جو مارکیٹ کی مضبوط بنیادوں کا اشارہ ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت اختتام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مستقبل میں مزید مضبوط نمو کی توقع پیدا ہوئی ہے۔