سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
11 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تاہم اختتام منفی زون میں ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 688 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تاہم دن بھر برقرار رہنے والے اتار چڑھاؤ کے بعد سیشن کے اختتام پر فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز 100 انڈیکس 5 ہزار 448 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
17 November 2026
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے
17 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج، پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
16 November 2026