طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
Web Desk
17 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ مستقبل کے رہنما اور ملک کی ترقی کے مضبوط ستون ہیں، اس لیے طلباء و طالبات تعمیرِ ملت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلبہ کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اور خدمت کا جذبہ اپنانے پر زور دیا اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس فراہم کرے گی۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور نواز شریف اسکول آف ایمننس میں طلبہ کو مہنگے نجی تعلیمی اداروں سے بھی بہتر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ طلبہ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ ملکی قیادت اور مستقبل کے بارے میں درست فیصلوں کے لیے وہ ملک کی سیاست اور حالات سے باخبر رہیں، اور حکومت کی جانب سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل لائبریریوں کو تعلیم و تحقیق کے لیے استعمال کریں کیونکہ آج کے یہی طلبہ کل کے سائنسدان، افسر، پالیسی ساز اور عالمی رہنما بنیں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026