10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
Web Desk
16 November 2026
لاہور کے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ دسویں پاکستان صنعتی نمائش 2026 اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے منعقدہ اس نمائش میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے، جن کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کے لیے بند کرا کے حاصل کردہ پلاٹوں پر تیزی سے صنعتی یونٹس لگائے جا رہے ہیں، جبکہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت 30 سے 50 سال تک کی لیز پر پلاٹ دینے کے علاوہ لارج اسکیل انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک ارب روپے تک آسان اور 10 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور لیتھیئم بیٹریوں کے کارخانے لگ رہے ہیں، عام آدمی کی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور بڑی عمارات کے باہر چارجنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں سے کمیشن کی وصولی ختم ہونی چاہیے اور موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں دو بڑے اسپتال تعمیر کیے ہیں، جبکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو غلط فہمیاں دور کر کے مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026