علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم
Web Desk
17 November 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے اور علاقائی سلامتی کو درپیش سنگین خطرات اور چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے تمام رکن ممالک کی مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں جاری تنازعات کے پُرامن حل کے لیے بامقصد مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے دیرینہ اور اصولی مؤقف کا بھرپور اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ای سی او خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تجارت، ٹرانسپورٹ اور علاقائی راہداریوں کے ذریعے رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبوں میں بھی قریبی تعاون بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی، اور واضح کیا کہ مجوزہ علاقائی تجارتی راہداریوں میں پاکستان کی کلیدی بندرگاہوں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر سے براہِ راست رابطے بھی شامل ہیں جو پورے خطے کی تجارت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026