LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات

باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا

Web Desk

17 November 2026

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کی مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیرِ دفاع کا مشیر برائے عسکری امور مقرر کر دیا ہے، جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد بن رقاد الرویلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ مشترکہ افواج کے کمانڈر کے اضافی فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اہم تبدیلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حوثی ملیشیا نے عدن کی جانب پیش قدمی کی ہے اور گزشتہ ستمبر کے اچانک حملوں کے بعد مغربی ساحلی پٹی سمیت اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے باب المندب کے اطراف کے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، جس کے باعث یمنی حکومتی فورسز کو بھاری جانی و عسکری نقصان کے ساتھ کئی علاقوں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے مکہ اور ریاض کی جانب داغے گئے دو حوثی ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 88 فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔