ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت
Web Desk
17 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی ہے اور مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کی ہے۔
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں خطے کے موجودہ جیو پولیٹیکل ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حساس صورتحال میں تحمل، بامقصد مکالمے اور سفارتی روابط کو فروغ دینا انتہائی ناگزیر ہے۔ اجلاس میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں جامع اقتصادی نمو کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں پائیدار صنعتی ترقی کی تزویراتی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں محفوظ اور قابلِ اعتماد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو فروغ دیا جائے اور بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ، فائیو جی اور روبوٹکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، تاہم ان ٹیکنالوجیز سے وابستہ ممکنہ خطرات اور ان کے تدارک کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
مزید برآں، ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اعلامیے میں منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار منظم جرائم کے خلاف مضبوط علاقائی تعاون کو ناگزیر قرار دیا گیا، جبکہ سیاحت (ٹورازم) کو علاقائی انضمام، معاشی ترقی اور ثقافتی روابط کے ایک اہم محرک کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035ء کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026