پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
Web Desk
16 November 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 26ء کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران تمام اہم اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے اور معیشت نے داخلی و عالمی اقتصادی دھچکوں کے مقابلے میں بھرپور لچک کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق محتاط زری پالیسی اور معاشی اصلاحات نے معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ بڑے پیمانے کی اشیا سازی (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں بحالی کے باعث حقیقی جی ڈی پی کی نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں مضبوط نمو کی بدولت جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے محض 0.1 فیصد تک محدود رہا۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کی خریداری اور پیشگی واجبات میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں قابلِ قدر اضافہ ہوا جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود مہنگائی وسط مدتی ہدف یعنی 5 سے 7 فیصد کی بالائی حد کے قریب رہی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں گنے، چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آئندہ مالی سال 27ء کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ حقیقی جی ڈی پی کی شرحِ نمو 3.5 سے 4.5 فیصد، جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد کی حد میں رہنے کا امکان ہے اور مہنگائی بتدریج کم ہو کر 5 سے 7 فیصد کے وسط مدتی ہدف میں آ جائے گی، تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایل نینو کی ابتر صورتحال زرعی منظرنامے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے
16 November 2026
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری
16 November 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی
16 November 2026
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026
ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط
16 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار
16 November 2026