جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات
Web Desk
17 November 2026
جنسی جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات میں قید معروف امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی جیل میں پراسرار موت کے حوالے سے ایک نیا اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے اس معاملے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ فرانزک میڈیسن ماہر پروفیسر مائیکل فری مین نے جیفری ایپسٹین کے پوسٹ مارٹم ریکارڈ اور شواہد کی تصاویر کا تفصیلی سائنسی جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیچھے سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی تحقیق کے نتائج پیش کرتے ہوئے پروفیسر فری مین نے کہا کہ سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج جسمانی زخم خودکشی کے بجائے شدید جسمانی مزاحمت اور تشدد کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے شواہد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایپسٹین کے بائیں کندھے میں گہری اندرونی چوٹ، منہ پر کٹ کے نشانات اور گردن پر رسی یا کپڑے کے غیر معمولی نشانات اس بات کا ٹھوس ثبوت ہیں کہ پہلے ان کا پیچھے سے گلا دبایا گیا اور موت واقع ہونے کے بعد اسے خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لاش کو لٹکایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026