عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
Web Desk
17 November 2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت انہیں تمام تر طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ علاج معالجے کے معاملے میں عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی گئی اور حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو علاج کی مکمل سہولت فراہم کرے گی۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے تاہم اس میں ناکامی کے بعد اب بات چیت کی طرف آئے ہیں، جبکہ حکومت کی پالیسی روزِ اول سے واضح ہے کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، البتہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر موجود ہے۔ صوبوں کے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ یہ معاملہ جلد پارلیمنٹ میں پہنچنے والا ہے جہاں اس پر باقاعدہ بحث ہوگی کیونکہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو کسی ایک فرد کی بات چیت سے حل ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026