LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے

Web Desk

17 November 2026

المی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح 3 ہزار 830 ڈالر 74 سینٹ پر آ گئے ہیں، جس کے بعد قیمتی دھات سنہ 2015ء کے بعد اپنی بدترین سالانہ کارکردگی دکھانے کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی ڈالر کی مسلسل مضبوطی، امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافے اور شرحِ سود میں مزید اضافے کے خدشات نے عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں پر شدید دباؤ بڑھا دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری میں 5 ہزار 594 ڈالر 82 سینٹ کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سے اب تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 31.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کی جانب سے آئندہ ماہ دسمبر میں شرحِ سود بڑھانے کے بڑھتے ہوئے امکانات نے ڈالر کو مزید استحکام بخشا ہے۔ دوسری جانب ایران جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر کے خدشات نے بھی دنیا بھر میں مالیاتی پالیسی مزید سخت ہونے کے امکانات کو تقویت دی ہے۔

علاوہ ازیں، مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں کمی اور عالمی صارفین میں زیورات کے ساتھ ساتھ سونے کے سکوں اور بسکٹوں کی طلب میں آنے والی گراوٹ بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔