LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں: سیمی راحیل

Web Desk

17 October 2026

پاکستان کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ سیمی راحیل نے ملک میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے بڑھتے ہوئے پرتشدد اور ناشائستہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ “فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے ایک محفوظ اور اچھا ملک نہیں رہا۔” انہوں نے اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دور میں حالات بالکل مختلف تھے، وہ خود ٹی شرٹ اور جینز پہن کر سردیوں کے موسم میں تین گھنٹے تک پیدل چہل قدمی کر کے واپس گھر جایا کرتی تھیں اور کوئی انہیں گھورنے کی بھی جرات نہیں کرتا تھا۔

سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں بھی آوارہ گردی یا فقرے بازی ہوتی تھی، لیکن کسی کی یہ مجال نہیں تھی کہ وہ ہاتھ تک لگا سکے۔ انہوں نے مثال دی کہ اگر اس وقت انارکلی بازار جیسی جگہ پر بھی کوئی نازیبا حرکت کرتا تو عوام خود اس شخص کو پکڑ لیتے تھے۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہ اخلاقی اقدار، ڈر، شرم اور غیرت باقی نہیں رہی، اور آج کل خواتین کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔