قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نیا نظام قائم
Web Desk
24 March 2026
اسلام آباد: پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک جدید اور مربوط “تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ سسٹم” فعال کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (National CERT) کے مقامی طور پر تیار کردہ نظام کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے سائبر حملوں کی بروقت نشاندہی اور فوری ردِعمل ممکن ہو گیا ہے۔
اس نئے نظام کی بنیاد مقامی سطح پر چلنے والے MISP سسٹم (Malware Information Sharing Platform) پر رکھی گئی ہے، جو بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم کرتے ہوئے پاکستان کی سائبر خودمختاری کو مضبوط بناتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے خطرات کی ریئل ٹائم (Real-time) میں نشاندہی کی جا سکے گی، جس سے سائبر حملوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔
دستاویزات کے مطابق، یہ مربوط نظام نہ صرف اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم کرے گا بلکہ مشترکہ انٹیلی جنس کی بدولت “تھریٹ ہنٹنگ” (Threat Hunting) اور پیشگی خطرات کی روک تھام کو بھی یقینی بنائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ترین سائبر خطرات اور ریاستی سطح پر ہونے والے ڈیجیٹل حملوں کے خلاف یہ تیاری پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک انقلابی اضافہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026