ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز
Web Desk
1 August 2026
حکومت نے ملک بھر میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان پر کام تیز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ آئی ٹی اس منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد 5G ٹیکنالوجی اور فائبر براڈ بینڈ کی توسیع کے ساتھ فری لانسرز، تعلیمی اداروں اور عوام کو سستا و تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستان کو عالمی براڈ بینڈ درجہ بندی میں 92ویں نمبر سے ترقی دے کر دنیا کے ٹاپ 50 ممالک میں شامل کرنے اور فکسڈ براڈ بینڈ کی اوسط رفتار 30 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 85 ایم بی پی ایس کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ 03 سالوں کے دوران موبائل ٹاورز کی فائبرائزیشن 16 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک پہنچانے، دور دراز علاقوں کے صارفین کو ٹیکس میں ریلیف دینے اور فائبر بچھانے کی فیس ختم کر کے ون ونڈو سسٹم متعارف کرانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا
1 August 2026
واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
31 July 2026
ایپل کو آئی فون کی پیداوار برقرار رکھنے میں مشکلات کا خدشہ
31 July 2026
ٹیک کمپنیاں کتابیں سکین کرنے کے بعد اصل نسخے ضائع کرنے لگیں
31 July 2026
آسٹریلیا کی دہشتگردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر ٹیلیگرام کیخلاف قانونی کارروائی
31 July 2026
نادرا کو ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈز مل گئے
30 July 2026
ایلون مسک کا ’ایوری تھنگ ایپ‘ کی جانب بڑا قدم
30 July 2026
صارفین کےلیے آئی فون اور دیگر ایپل ڈیوائسز خریدنا آسان ہوگیا، تفصیلات جانیے
30 July 2026