LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، غیر ضروری مطالبات ماننے سے انکار امریکا سے مذاکرات جاری، جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: محمد باقر قالیباف

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

Web Desk

7 March 2026

پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 تک موبائل صارفین کی تعداد تقریباً 20 کروڑ 5 لاکھ تھی، جبکہ جنوری 2026 میں مزید 20 لاکھ نئے صارفین شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، 3G اور 4G صارفین کی تعداد بھی نمایاں طور پر بڑھ کر تقریباً 15 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اور مجموعی ٹیلی ڈینسٹی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اب تقریباً 82 فیصد کے قریب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی رسائی اور جدید ٹیکنالوجیز کی دستیابی نے عوام کو تعلیم، کاروبار، روزگار اور دیگر ضروریات کے لیے بہتر سہولت فراہم کی ہے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل شمولیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔