جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ گرمی، فلیش فلڈ اور سیلاب کی پیشگوئی
Web Desk
30 June 2026
محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر تک کے موسم کے حوالے سے اپنی اہم ترین پیشگوئی (سیزنل آؤٹ لک) جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان، پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب، شمالی علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کی وجہ سے فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) اور لینڈ سلائیڈنگ (تودے گرنے) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ان بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، تاہم سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں مون سون کی شدید بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کی صورتحال پیدا ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ پیشگوئی میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے واقعات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اس کے برعکس، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں معمول سے کم بارش کے باعث خریف کی فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے زراعت کے لیے آبپاشی کی ضرورت اور دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک فرق کے باعث ملک میں تیز ہوائیں، گرد آلود آندھیاں، شدید گرج چمک اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جو کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہیٹ ویو (شدید لو) کی صورتحال بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ بالخصوص جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ جائے گا، اور زیادہ گرم و مرطوب موسم کے باعث ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرات بھی سر اٹھائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر طویل وقت گزارنے سے پرہیز کریں اور صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ شہری زیادہ سے زیادہ پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ، کسانوں کو کھڑی فصلوں کے تحفظ کے لیے فوری احتیاطی تدابیر اپنانے اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے دوران سفر میں خصوصی احتیاط برتنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026
خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے
19 August 2026