پاکستان مینز سکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی
Web Desk
6 November 2026
پاکستان مینز اسکواش ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں سیمی فائنل کے اہم معرکے میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو چت کر کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔
سیمی فائنل کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑی عاصم خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو 1-3 سے شکست دی۔ اس کے بعد دوسرے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے نور زمان نے بہترین حکمتِ عملی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 1-3 سے مات دے کر پاکستان کو پیش قدمی دلائی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی مسلسل فتوحات کی بدولت قومی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی مضبوط ٹیم سے ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026