پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات کا دوسرا دور،
Web Desk
3 March 2026
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں متبادل معاشی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے علاقائی کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر مبنی جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات اسلام آباد، استنبول اور واشنگٹن سے جاری ہیں۔ مذاکرات میں علاقائی کشیدگی کے معیشت، توانائی، ٹیکس محاصل، برآمدات، درآمدات اور جاری اصلاحات پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور وزارت تجارت کو مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات پر مشتمل پلان تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کے تسلسل اور ٹیکس وصولی میں اضافے پر بھی زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اور پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان طویل اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سرکاری خریداری کے نظام کو مزید شفاف بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے آگاہ کیا کہ یکم جولائی 2026 سے سرکاری خریداری کو ای پرکیورمنٹ سسٹم ای پیڈز سے منسلک کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2027 کے اختتام تک تمام وفاقی اداروں اور 2028 کے اختتام تک صوبائی اداروں کو ای پیڈز نظام سے منسلک کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ دو ارب روپے سے زائد کی سرکاری خریداری میں تھرڈ پارٹی جانچ لازمی قرار دی جائے گی۔ جولائی 2024 سے اب تک 2200 سرکاری افسران کو جدید سرکاری خریداری نظام کی تربیت دی جا چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی
13 March 2026
پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری: پی ڈی ایم اے کی شہریوں اور کسانوں کو احتیاط کی ہدایت
13 March 2026
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس
13 March 2026
فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار
13 March 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی
13 March 2026
لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
13 March 2026
کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل
13 March 2026
اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت
13 March 2026