LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل

Web Desk

11 July 2026

عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا اہم ترین ‘یونیورسٹی روڈ’ گزشتہ 5 سال سے زیرِ تعمیر ہے، جو پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن، نااہلی اور مجرمانہ لاپرواہی کا کھلا نمونہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں ایک سڑک کا نہ بن پانا کراچی کے عوام کے ساتھ مذاق اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، صوبائی حکومت کو اب اس پر تھوڑا دھیان دے دینا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے تعلیم کی دگرگوں صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں تک نہیں ملیں، جہاں متوسط طبقے کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تاجروں اور شہریوں سے بھاری ٹیکس تو جمع کرتی ہے لیکن سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ عالمی ‘لیوایبل انڈیکس’ (Livable Index) کا حوالہ دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا کے 173 بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی 170 ویں نمبر پر آ چکا ہے؛ سندھ میں گزشتہ 18 سال سے پیپلز پارٹی بلا شرکتِ غیرے حکومت کر رہی ہے، اس لیے وہ اب اپنی ناکامیوں کا ملبہ جنرل ضیاء یا جنرل مشرف پر ہرگز نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت اور پولیس کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے بھاری ٹیکسز ہیں۔ انہوں نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چار سال میں مہنگائی کی شرح میں 78 فیصد تک ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک کی 29 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے۔