LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ، کم از کم دس افراد ہلاک،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Web Desk

18 September 2026

حکومتِ پاکستان نے ملک میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وزارتِ داخلہ نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سدِباب کرنے کے لیے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے لیے کم از کم عمر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز پر گہرائی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ‘فیملی ویلاگنگ’ کے نام پر پھیلائی جانے والی فحاشی کو کنٹرول کرنے اور اخلاقی اقدار کے پاسداری کے لیے بھی مختلف سخت تجاویز پیش کی گئی ہیں، جبکہ بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض نقصان دہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئے گی۔ اس سلسے میں وزارتِ داخلہ کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس انعقاد پذیر ہوگا جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، اور تمام وفاقی و صوبائی پولیس حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران سائبر کرائمز، بچوں کے استحصال اور اخلاق سوز مواد سے متعلق زیرِ التوا اور درج شدہ کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جدید سوشل میڈیا پالیسیوں اور قوانین کا بھی موازنہ کیا جائے گا تاکہ تمام تجاویز پر جامع مشاورت کے بعد حتمی اور قانونی فیصلوں کی منظوری دی جا سکے۔