مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومت کا 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
28 July 2026
حکومتِ پاکستان نے ملک میں مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک بڑا اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کی دستاویزات کے مطابق، “نیشنل اے آئی ایڈوانسمنٹ انیشی ایٹو” کے تحت یہ جدید ہب اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں قائم کیے جائیں گے۔ ان ہبز میں جدید ترین دفاتر، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور جدید لیبارٹریز کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت حکومت نے اگلے دو سالوں کے دوران 560 اے آئی اسٹارٹ اپس (Startups) کی انکیوبیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ 150 اے آئی اسٹارٹ اپس کو بلا سود سیڈ گرانٹس (Seed Grants) بھی دی جائیں گی۔ ان اسٹارٹ اپس کو نہ صرف بین الاقوامی وینچر کیپیٹل، انکیوبیٹرز اور عالمی ٹیکنالوجی نیٹ ورکس سے جوڑا جائے گا بلکہ صحت، زراعت، تعلیم، فن ٹیک (FinTech) اور اسمارٹ سٹیز جیسے اہم شعبوں کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اور عملی حل بھی تیار کیے جائیں گے۔
قومی اے آئی پالیسی کے تحت ان 7 ہبز کے قیام کے لیے ریکویسٹ فار پروپوزل (RFP) جاری کر دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق، ان ہبز کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کا معاہدہ کیا جائے گا، جسے کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر مزید ایک سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ اس منصوبے میں خواتین اور پسماندہ علاقوں کے افراد کی شمولیت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ آگاہی اور مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے 2 قومی اے آئی ہیکاتھون اور 4 آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026