معاشی محاذ سے اچھی خبر؛ فروری میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ
Web Desk
16 March 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2026ء میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری (FDI) میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فروری کے دوران پاکستان میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 61 فیصد اور جنوری 2026ء کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق، جنوری 2026ء میں یہ حجم 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جبکہ گزشتہ سال فروری میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی تھی۔ تاہم، اگر رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کا جائزہ لیا جائے تو مجموعی طور پر براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد کمی آئی ہے، جس کا حجم 1 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔
متعلقہ عنوانات
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
پاکستان میں گاڑیوں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بڑا اضافہ
13 April 2026
اقوام متحدہ میں مشترکہ بیان: اسرائیل کی بستی پالیسی، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مذمت
24 March 2026
پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار
23 March 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی
20 March 2026
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں، گاڑیاں تباہ، درجنوں افراد زخمی
17 March 2026
زیرِ زمین میراتھون، رنرز نے گہرائی میں دوڑ کر تاریخ رقم کر دی
14 March 2026
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 5 لاکھ 43 ہزار روپے سے تجاوز
11 March 2026