LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستانی مارشل آرٹس کا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 340 پنچز کا ریکارڈ

Web Desk

7 September 2026

پاکستان کی نامور مارشل آرٹس سٹار فاطمہ نسیم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا 10واں اعزاز درج کرا لیا ہے۔ اس سنگِ میل کے ساتھ وہ 10 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز مارے اور انڈوں کو ٹوٹنے بھی نہیں دیا، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے باضابطہ تسلیم کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دیبیا جیوتی سرکار کے پاس تھا جنہوں نے 331 پنچز لگائے تھے۔

علاوہ ازیں، فاطمہ نسیم کا فلیکسیبلٹی اور اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے دو کرسیوں کے درمیان ایک منٹ 45 سیکنڈ تک اسٹریچنگ بیلنس قائم رکھا۔ اس کیٹیگری میں سابقہ ریکارڈ ایک منٹ 30 سیکنڈ کا تھا۔ فاطمہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکہ کے شوز میں نام کمانے والی لبرٹی باروس، جرمنی کی پالینا گلیبووا اور بھارت کی کرن یونیال کے ریکارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ فاطمہ کا پورا خاندان عالمی ریکارڈز میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، ان کے والدین، دادا اور بھائی بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ہیں اور یہ فیملی مجموعی طور پر 180 سے زائد عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔