LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، غیر ضروری مطالبات ماننے سے انکار امریکا سے مذاکرات جاری، جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: محمد باقر قالیباف

پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور بیرون ممالک کے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا

Web Desk

7 March 2026

پاکستان نے بھارت، اسرائیل اور دیگر بیرون ممالک سے ہونے والے ممکنہ سائبر حملوں کا مؤثر توڑ نکالنے کے لیے جدید سکیورٹی نظام تیار کر لیا ہے۔

قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) کے حکام کے مطابق ایک جدید اینٹی وائرس اور سکیورٹی سسٹم تیار کیا گیا ہے جو سائبر حملوں کی فوری شناخت اور ان کے خلاف بروقت ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ڈی آر (اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس) سافٹ ویئر ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری ڈیٹا اور نیٹ ورکس کو سائبر خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

نیشنل سرٹ کے مطابق ای ڈی آر ایپ کو موبائل فونز پر انسٹال کرنے کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے، جس کے بعد اسے مزید اداروں اور صارفین کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس جدید سسٹم سے پاکستان کی سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور حساس سرکاری نظام کو بیرونی حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔