LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ شمالی کوریا کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ، کروز میزائل حملوں کی مشقیں

28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب

Web Desk

4 November 2026

حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ صرف صوبہ پنجاب سے 1 لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جہاں 153 افغان شہری موجود ہیں اور وہاں ان کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کی قانونی اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بغیر ویزا پاکستان میں قیام غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے اور ایسے افراد کو حراست میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ مہم کے دوران پنجاب بھر کے رہائشی علاقوں اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے، جبکہ غیر قانونی مقیم باشندوں کو جائیدادیں کرائے پر دینے کے الزام میں 803 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ فارن نیشنل سیکیورٹی ونگ تمام کارروائیوں کی نگرانی اور بین الادارتی رابطہ کاری کا ذمہ دار ہے، جبکہ کارروائیوں کا ہدف صرف اور صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد ہیں۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی قیام، جعلی شناختی دستاویزات یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔