LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق فرانس میں مہنگائی، کم تنخواہوں، تعلیمی سہولتوں کی خرابی کیخلاف احتجاج جاری، ایک روزہ ہڑتال ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف جے ڈی وینس ایران جنگ سے پیچھے ہٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے: عبدل السید اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر شدید تنقید: ‘شہباز شریف بے بس نظر آ رہے ہیں، انتقامی حربوں سے نہیں ڈریں گے پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Web Desk

5 November 2026

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر پنجاب کے دو مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 (گوجرانوالہ-I) اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-203 (ساہیوال-VI) میں 8 نومبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دونوں حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک فوج اور پنجاب رینجرز 7 سے 9 نومبر 2026ء تک فرائض سرانجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز کو دوسرے درجے (Second-tier) کی رسپانس فورس اور پاک فوج کو تیسرے درجے (Third-tier) کی رسپانس فورس کے طور پر دستیاب رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ دونوں سیکیورٹی فورسز پولنگ اسٹیشنز کے باہر صرف اسٹینڈ بائی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے طور پر تاحکمِ ثانی فعال رہیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ستمبر اور اکتوبر 2026ء میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے یہ منظوری دی ہے۔