Web Desk
5 November 2025
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا ون ڈے کل فیصل آباد ہی میں کھیلا جائے گا، جبکہ قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔
پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی ٹیم دو سو تریسٹھ رنز پر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دو سو چونسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز پراعتماد تھا، تاہم بابر اعظم صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے پینتالیس رنز کی مفید اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔پاکستان نے ہدف دو گیندیں قبل حاصل کر کے شائقین کو یادگار فتح دی۔ قومی ٹیم اب کل ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026