بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک ، 18 شہری اور 15 جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
Web Desk
31 January 2026
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے بیک وقت حملے کر کے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی نے صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔
گوادر اور خاران میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں 18 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور محنت کش شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے طویل اور شدید کلیئرنس آپریشن کے دوران 92 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں تین خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
آپریشن کے دوران 15 جوان وطن پر قربان ہوئے، جن کی قربانی کو قوم نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ حکام کے مطابق بلوچستان بھر میں سینیٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی بیرونِ ملک کی گئی جبکہ دہشت گرد کارروائی کے دوران غیر ملکی ہینڈلرز سے براہِ راست رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
30 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی میں مزید 41 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جس کے بعد دو دنوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی۔ “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026