پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست،7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ
Web Desk
1 February 2026
پاکستان نےتین ٹوئنٹی میچز کی سیریزکے تیسرے اورآخری میچ میں بھی آسٹریلیا کو 111رنزسے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیاہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 96 رنز بناسکی، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجرڈ ہونے کے سبب بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026