فائیو جی نیلامی، 2600 میگا ہرٹز بینڈ فائنل، بولی 3500 میگا ہرٹلز کے مرحلے میں داخل
Web Desk
12 March 2026
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے اجراء کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سپیکٹرم نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز میں اپنی پسندیدہ پوزیشنز حاصل کرنے کے لیے آن لائن بولی کا عمل جاری ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ کے لیے پوزیشننگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس میں جاز، یوفون اور زونگ نے سخت مقابلے کے بعد اپنی پوزیشنز کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ کے لیے بولی کے مختلف راؤنڈز جاری ہیں۔ ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ ہر راؤنڈ 15 منٹ پر محیط ہے اور جہاں ایک پوزیشن کے لیے دو آپریٹرز آمنے سامنے آئے وہاں قیمت میں اضافہ کر کے مقابلہ اگلے مرحلے میں لے جایا گیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس نیلامی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اب کم ترین سپیکٹرم والے ممالک کی فہرست سے نکل کر بہتر پوزیشن میں آ گیا ہے، جس سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ زراعت، صحت اور سکیورٹی کے شعبوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور دونوں بینڈز (2600 اور 3500 میگا ہرٹز) کی پوزیشننگ کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیلامی کے پہلے مرحلے میں 507 ملین ڈالر مالیت کا سپیکٹرم فروخت ہوا تھا جس میں جاز نے 190، یوفون نے 180 اور زونگ نے 110 میگا ہرٹز سپیکٹرم حاصل کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026