فائیو جی کی کامیاب نیلامی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے بھی سنگِ میل قرار
Web Desk
27 March 2026
اسلام آباد: پاکستان نے فائیو جی (5G) اسپیکٹرم کی نیلامی کے ذریعے “ڈیجیٹل پاکستان” کے وژن کی جانب ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کا اعتراف عالمی ادارے جی ایس ایم ایسوسی ایشن (GSMA) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل ترقی کی فہرست میں آخری نمبروں سے چھلانگ لگا کر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو کہ وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
اسپیکٹرم کی نیلامی میں تین بڑے آپریٹرز نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 142 ارب روپے میں 480 میگاہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا۔ اس پیش رفت کے بعد پاکستان کا مجموعی اسپیکٹرم 2.8 گنا بڑھ کر 750 میگاہرٹز ہو گیا ہے۔ جی ایس ایم اے نے خصوصی طور پر اس بات کو سراہا ہے کہ حکومت نے نیلامی کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں وصول کرنے کا مثبت فیصلہ کیا، جس سے ملکی معیشت پر دباؤ کم ہوا۔
حیرت انگیز طور پر، پاکستان نے اس میدان میں بھارت، ویتنام، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ جاپان، چین اور آسٹریلیا بدستور ٹاپ تین پوزیشنز پر برقرار ہیں، لیکن پاکستان کی آٹھویں پوزیشن خطے میں ایک بڑی تبدیلی کی نوید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سستی موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی سے شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026