LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

عید الفطر سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کا آغاز، لائسنس اجرا کی تیاری مکمل

Web Desk

18 March 2026

اسلام آباد: عید الفطر سے قبل ملک میں فائیو جی (5G) سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فائیو جی لائسنسوں کے اجرا کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو کل لائسنس جاری کیے جائیں گے، اور ٹیلی کام کمپنیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں یہ لائسنس دیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر کابینہ ارکان کی شرکت بھی متوقع ہے۔لائسنس حاصل کرنے کے لیے کمپنیوں نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے، اور ٹیلی کام کمپنیاں پہلے ہی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہیں۔لائسنس جاری ہونے کے فوراً بعد کمپنیاں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کر دیں گی، جس سے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ کی سہولت میسر آئے گی۔