فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے بعد بھی سروس لانچ میں رکاوٹیں برقرار
Web Desk
3 April 2026
اسلام آباد: پاکستان میں 5G سروسز کے عملی آغاز میں ایک نئی اور غیر متوقع رکاوٹ سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملک میں لاکھوں کی تعداد میں موجود آئی فون (Apple) صارفین تاحال 5G سپورٹ کے لیے مطلوبہ سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ کے منتظر ہیں، جس کے بغیر ان کے فونز مقامی 5G بینڈز کو سپورٹ نہیں کر رہے۔
دوسری جانب، سام سنگ (Samsung) نے اس معاملے میں مثبت پیش رفت کی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں سام سنگ صارفین کے لیے خصوصی پیچ جاری کر دیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک موبائل کمپنیاں اپنے ہینڈ سیٹس میں سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان کے مخصوص 5G فریکوئنسی بینڈز کو “ان لاک” نہیں کرتیں، تب تک صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور ٹیلی کام آپریٹرز اس سلسلے میں موبائل کمپنیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ایپل کے ساتھ حکومتی سطح (State Level) پر رابطہ کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026