فائیو جی کے نفاذ سے متعلق دس سالہ روڈ میپ کا اجرا
Web Desk
4 April 2026
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ملک بھر میں فائیو جی (5G) سروسز کے نفاذ کا جامع روڈ میپ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے، جس کے تحت اگلے 10 سالوں کے دوران چار مختلف مراحل میں اس جدید ٹیکنالوجی کا جال بچھایا جائے گا۔
حکام کے مطابق، اس منصوبے کا بنیادی ہدف 2035 تک پاکستان کے 40 بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
فائیو جی نفاذ کے چار مراحل:
پہلا مرحلہ (2028 تک): ابتدائی مرحلے میں ملک کے اہم ترین شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
دوسرا مرحلہ (2028 سے 2030): اس دورانیے میں نیٹ ورک کی توسیع مزید 10 شہروں تک کی جائے گی، جس میں ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں کو شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تیسرا مرحلہ (2030 سے 2032): تیسرے مرحلے کے دوران مزید 10 شہروں میں فائیو جی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اس مرحلے میں بھی علاقائی توازن برقرار رکھنے کے لیے ہر صوبے کے مزید 2 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
چوتھا مرحلہ (2032 سے 2035): آخری مرحلے میں نیٹ ورک کا دائرہ کار مزید 15 شہروں تک پھیلا دیا جائے گا، جس سے ہدف کے مطابق مجموعی طور پر 40 شہر جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہو جائیں گے۔
موبائل کمپنیوں کے لیے شرائط:
وزارتِ آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے موبائل آپریٹرز پر سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔ تمام متعلقہ کمپنیوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر سال 4G اور 5G کی کم از کم ایک ہزار سائیٹس (Sites) قائم کریں تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ سکے۔
اس منصوبے سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بھی شامل ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026