LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت تصادم چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی

پاکستان میں 5 جی سروس فعال، ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

Web Desk

28 March 2026

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے جہاں ملک بھر میں 5 جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سنگ میل کے حصول میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمت عملی کو کلیدی قرار دیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، ملک کے بڑے شہروں اور اہم مقامات پر 300 سے زیادہ 5 جی سائٹس فعال ہو چکی ہیں، جن میں جاز (Jazz) کی 180 اور زونگ (Zong) کی 150 سائٹس شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، اس وقت 103 مختلف موبائل برانڈز کی 2,254 سے زائد ڈیوائسز پر 5 جی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) نے اس پیش رفت کو ملکی تاریخ کا انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم، وزارتِ آئی ٹی اور پی ٹی اے (PTA) کی کوششوں کو سراہا ہے۔ مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ 5 جی اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جس سے ڈیجیٹل اکانومی کو نئی جلا ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کے لیے ہونے والی نیلامی میں تین بڑی بین الاقوامی کمپنیوں اتصالات (Etisalat)، چائنا موبائل اور ویون گروپ (VEON) نے پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری سرمایہ کاری کی ہے۔ مزید برآں، جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سالوں میں پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کیا ہے۔ ماہرینِ معیشت کا ماننا ہے کہ یہ بھاری سرمایہ کاری ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کی سمت میں ایک واضح اشارہ ہے، جو ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرے گی۔