LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

لائسنسگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت

Web Desk

25 March 2026

اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی (5G) لائسنسنگ کے عمل کے بعد ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملک کے دو بڑے آپریٹرز جاز (Jazz) اور زونگ (Zong) نے فائیو جی سائٹس کی تنصیب اور انہیں فعال کرنے کے عمل میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ جاز نے اب تک 177 جبکہ زونگ نے 150 فائیو جی سائٹس کو کامیابی سے ایکٹو کر دیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کلیدی مقامات، بشمول ریڈ زون، بلیو ایریا، پارلیمنٹ ہاؤس اور مختلف رہائشی سیکٹرز میں فائیو جی سائٹس فعال کی گئی ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں موجود 103 مختلف برانڈز کی تقریباً 2254 ڈیوائسز پر فائیو جی نیٹ ورک ٹیسٹنگ کے مراحل میں ایکٹو ہے، جس سے صارفین کو مستقبل قریب میں برق رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

تاہم، ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں آئی فون (iPhone) اور سام سنگ (Samsung) کے صارفین کو فائیو جی کے مکمل استعمال کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے تاحال فائیو جی نیٹ ورک کے لیے مخصوص سافٹ ویئر ‘پیچ’ فراہم نہیں کیے گئے، جن کی دستیابی کے بعد ان ہینڈ سیٹس پر بھی 5G سروسز باقاعدہ طور پر دستیاب ہوں گی۔