LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی

Web Desk

18 January 2026

اسلام آباد: زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں وزرا، پالیسی سازوں اور بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے مطابق کانفرنس میں 115 چینی اور 165 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، جو زرعی شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کریں گی۔ وزارتِ غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق چینی کمپنیاں پاکستان کے زرعی شعبے میں بھاری سرمایہ کاری لائیں گی، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس سے زرعی شعبے کو نمایاں فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک چین زرعی تعاون سے زراعت جدید خطوط پر استوار ہوگی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کسانوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس کسانوں کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق پاک چین زرعی شراکت داری سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔