پاکستان کا 2خلابازوں کو تجربات کےلیے خلا میں بھیجنے کافیصلہ،تربیت کےلیے چین روانہ
Web Desk
22 April 2026
پاکستان کے خلائی ادارے اسپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔جس کے تحت 2 خلا بازخرم داؤد اور محمد ذیشان علی کو تجربات کے لیے خلا میں بھیجا جائے گا۔دونوں امیدوار جدید تربیت کے حصول کے لیے چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ مستقبل کے مشن کی تیاری کریں گے۔
پاکستان پہلی مرتبہ چینی خلائی اسٹیشن چائنہ اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن رواں سال کے آخر میں متوقع ہے جس میں ایک پاکستانی خلا باز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ ایکسپرٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔
مشن کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی میں مختلف سائنسی تجربات کریں گے جن میں میٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف اور بائیو سائنس، اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبے شامل ہوں گے۔
خلا میں جانے والے پائلٹ خرم داؤد کا کہنا ہے کہ جس طرح پاک چین دوستی بے مثال ہے اسی طرح یہ ایک آغاز ہے ، یہ دونوں ممالک کا مشترکہ مشن ہے۔جبکہ پائلٹ افتخار حسین نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ،یہ مشن پاکستان کے لیے خلائی ریسرچ کے نئے ادوار کھول دے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے سپارکو کی گہرے خلائی تحقیق میں پیش قدمی کو قابل تحسین قرار دیا۔ ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی خلائی مشن میں پاکستان کی شمولیت دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026