LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

پاک فضائیہ کی مشق ’گولڈن ایگل‘ کامیابی سے مکمل کرلی گئی

Web Desk

10 February 2026

پاک فضائیہ نے ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کے تحت پاک فضائیہ کی عملی استعداد کو مزید نکھارنا اور جدید، مؤثر اور مقامی سطح پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔

مشق دو فریقی جنگی تصور کے تحت جدید فضائی آپریشنز پر مرکوز رہی۔ جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹی گریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔

حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے اسٹینڈ آف ایئر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔

ان کارروائیوں میں ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

مشق کی اہم خصوصیت مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ رہی، جس میں دور تک مار کرنے والے ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں کامیابی سے بروئے کار لایا گیا، اس سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔