آسکرز پر ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘ چھا گئی، 6 ایوارڈ لے اڑی
Web Desk
16 March 2026
آسکر ایوارڈز کی تقریب پر فلم ’ون بیٹل آفٹر این ادر‘ چھا گئی، جس نے بہترین فلم سمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔ حالیہ برسوں کے اس کڑے مقابلے میں اس فلم نے ’سنرز‘ جیسی مضبوط حریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے پہلے تین آسکرز جیتے، جو انہیں امیگریشن اور سفید فام برتری کے موضوعات پر مبنی سیاسی تھرلر ’ون بیٹل‘ پر دیے گئے۔ بہترین اڈاپٹڈ سکرین پلے کا انعام وصول کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی انداز میں یہ فلم اپنی اگلی نسل کے نام کی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے سابق انقلابی (لیونارڈو ڈی کیپریو) کے گرد گھومتی ہے جو کرنل لاک جا (شان پین) کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔
دوسری جانب، رائن کوگلر کی 16 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’سنرز‘ نے چار ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین اوریجنل سکرین پلے اور مائیکل بی جارڈن کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ شامل ہے۔ جارڈن نے فلم میں جڑواں بھائیوں کے پیچیدہ کردار ادا کیے۔ اسی فلم کے لیے آٹم ڈورلڈ آرکاپاؤ نے بہترین سینماٹوگرافی کا ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسی بکلی نے فلم ’ہیمنیٹ‘ میں شیکسپیئر کی اہلیہ کا کردار نبھانے پر جیتا، جبکہ ایمی میڈیگن بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔ تقریب میں نارویجن فلم ’سینٹیمینٹل ویلیو‘ کو بہترین بین الاقوامی فلم اور ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ کو بہترین اینیمیٹڈ فیچر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وارنر برادرز اسٹوڈیو مجموعی طور پر 12 ایوارڈز کے ساتھ سرفہرست رہا۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026