غزہ پر بنی تین فلمیں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد
Web Desk
24 January 2026
نیویارک / جنیوا: اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 98ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں غزہ کی جنگ سے متعلق تین مختصر دورانیے کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
ان میں سے دو اسرائیلی اور ایک تیونسی فلم ہے۔ تیونس کی نامزد فلم The Voice of Hind Rajab ہے، جسے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ یہ ڈاکومنٹری ڈراما پانچ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی بیان کرتی ہے، جو مبینہ طور پر گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ میں شہید ہوئی تھی۔ فلم میں فلسطینی ہلالِ احمر کی کوششیں ڈرامائی انداز میں پیش کی گئی ہیں اور بچی کی حقیقی فون کال کی آڈیو بھی شامل ہے۔
اسرائیل کی مختصر دورانیے کی فلم Butcher’s Stain کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم عرب قصاب سمیر کی کہانی بیان کرتی ہے، جس پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کے پوسٹر ہٹانے کا الزام ہے۔
اسرائیل کی دوسری نامزد مختصر فلم Children No More: Were and Are Gone ہے، جسے بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ فلم مارچ 2025 میں تل ابیب میں شروع ہونے والے خاموش احتجاج کو دکھاتی ہے، جہاں مظاہرین غزہ میں مارے گئے بچوں کی تصاویر اٹھاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کرتے ہیں۔
آسکر کے لیے پیش کی گئی کچھ اسرائیلی فلمیں مسترد کر دی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر مواد اسرائیل کی انسانی حمایت کو نمایاں کرنے کی ناکام کوشش سمجھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026