LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور

Web Desk

16 August 2026

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2027ء کے لیے سرکاری اور نجی اسکیموں کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت اب درخواستیں 17 اگست کی بجائے منگل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے سرکاری اسکیم کے لیے 60 فیصد (1 لاکھ 7 ہزار 526) اور نجی اسکیم کے لیے 40 فیصد (71 ہزار 684) کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس بار تمام درخواستیں ”پہلے آئیے، پہلے پائیے“ کی بنیاد پر جمع کی جائیں گی اور مقررہ کوٹہ پورا ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔ اس بار پہلی مرتبہ 16 سابقہ بینکوں کی جگہ صرف حبیب بینک (HBL) کو منتخب کیا گیا ہے، تاہم نجی اسکیم کی درخواستیں بھی پہلی بار حکومت کی براہِ راست نگرانی میں ہی موصول کی جائیں گی۔

حج اخراجات کی ادائیگی دو مساوی اقساط میں کی جائے گی، جہاں درخواست جمع کرواتے وقت کل اخراجات کا نصف حصہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔ سرکاری اسکیم میں لانگ حج پیکیج (38 تا 42 روز) کے اخراجات 12 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اس کا کوٹہ 77 ہزار 526 ہے؛ دوسری جانب شارٹ حج پیکیج (20 تا 25 روز) کے اخراجات 13 لاکھ روپے طے کیے گئے ہیں جس کے لیے 30 ہزار کا کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور پی او سی (POC) کارڈ ہولڈرز کے لیے 1 فیصد یعنی 1,792 کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ عازمینِ حج حبیب بینک کی برانچوں کے علاوہ ‘پاک حج ایپ’، ویب سائٹ، ون لنک، پی ایس آئی ڈی (PSID)، کریڈٹ کارڈ یا ڈیجیٹل چالان کے ذریعے نقد رقم جمع کروا کر باآسانی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔