LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت

Web Desk

16 August 2026

نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ رما دواجی کے ستمبر میں شام اور لبنان کے خاندانی دورے اور اس سے منسلک سیکیورٹی انتظامات پر نیویارک سٹی ہال اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب میئر کی ترجمان ڈورا بیکچ نے ‘نیویارک پوسٹ’ کو بتایا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر نیو یارک پولیس (NYPD) کی ایک ٹیم پرزور سفارش کے بعد دواجی کے ساتھ جائے گی۔ تاہم، نیویارک پولیس نے اس دعوے کی فوری تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان ممالک میں ذاتی یا غیر تحقیقاتی دوروں کے لیے اپنے اہلکار نہیں بھیجتی جن کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ نے لیول-4 (Level 4 – Do Not Travel) کا سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا ہو۔
اس متضاد صورتحال کے بعد میئر زہران ممدانی نے ٹی وی چینل ‘پکس 11’ (PIX11) کو دیے گئے انٹرویو میں تسلیم کیا کہ دفتری سطح پر ایک ’غلط فہمی‘ ہوئی تھی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں وضاحت کی کہ ان کی اہلیہ ستمبر میں اپنا یہ ذاتی دورہ نیویارک پولیس کی کسی حفاظتی ٹیم کے بغیر ہی مکمل کریں گی۔ ذرائع کے مطابق رما دواجی نے گزشتہ ماہ بغیر پولیس سیکیورٹی بیرونِ ملک سفر کرنے کے بعد نیویارک پولیس سے محافظ دستہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد بیانات میں یہ تضاد پیدا ہوا