کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
Web Desk
16 August 2026
جنوبی افریقا میں قائم ایرانی سفارت خانے نے وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خاندانی مصروفیات کی بنا پر نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر عہدہ چھوڑا ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سفارت خانے نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب باس اپنے اہلکاروں کو خطرے میں ڈال کر خود کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے فرار ہو جائے تو رفاقت کی تمام امیدیں دم توڑ جاتی ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی دعوؤں کو سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کیرولائن لیوٹ ترکیہ کے دورے میں امریکی وفد کے ساتھ شامل ہی نہیں تھیں۔ واضح رہے کہ 8 جولائی کو انقرہ سے روانگی کے وقت ایرانی خطرات کے پیشِ نظر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکیورٹی وجوہات پر کیٹرنگ ٹرک کی مدد سے دوسرے فوجی طیارے (C-32A) میں منتقل کیا گیا تھا، جسے اپوزیشن اور ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی
16 August 2026