پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
Web Desk
16 August 2026
سپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور سپین کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس موقع پر پاک سپین حالیہ مشاورت کے تناظر میں زراعت کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر غور کیا گیا، جو زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان نے ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ سپین کی مارکیٹ میں چاول، ایتھنول، آلو اور مکئی کی برآمدات بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے سپین کے سفیر کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میں تیار کردہ اعلیٰ معیار کا فٹ بال تحفے میں پیش کیا، جس سے کھیلوں کا سامان بنانے کی ملکی صلاحیت اور پاکستان کے عالمی تشخص کو اجاگر کیا گیا۔ سفیرِ سپین نے آر سی سی آئی کی یومِ آزادی کی تقریب اور کیک کاٹنے کے پروگرام میں بھی شرکت کی جو دونوں ممالک کے دوستانہ سفارتی اور عوامی تعلقات کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔
آر سی سی آئی کے صدر نے زور دیا کہ پاکستان جدید زراعت، پریسیژن فارمنگ، جدید آبپاشی نظام، گرین ہاؤس ٹیکنالوجی اور واٹر مینجمنٹ میں سپین کی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، جس کے لیے نجی شعبے اور بزنس ٹو بزنس (B2B) روابط کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026
پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ
9 October 2026