LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا

خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل

Web Desk

16 August 2026

بلوچستان میں ‘آپریشن ردالفتنہ 3’ کے تحت سکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے کی گئی اس مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے گڑھ اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ہلاک و زخمی ہونے والے عناصر کے قبضہ سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، جنگی سامان، 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عناصر خاران اور لجے کے اطراف میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور آخری عنصر کے خاتمے تک تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔