امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
Web Desk
16 August 2026
امریکی صدارتی مستشار پیٹر نوارو کی جانب سے تیار کردہ ایک مفصل رپورٹ کے بعد وائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا ہے کہ چین امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین اپنے سامان پر دوبارہ لیبلنگ، نئی پیکنگ اور فرضی رسیدوں کے ذریعے بھارت، کینیڈا، میکسیکو، اسرائیل اور یورپی یونین سمیت 40 سے زائد ممالک کے راستے امریکی مارکیٹ میں ترسیل کر رہا ہے۔ اس غیر قانونی عمل سے امریکا کو سالانہ 40 سے 303 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ تقریباً ساڑھے 4 لاکھ ملازمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چین سے امریکا براہِ راست درآمدات میں کمی کے ساتھ ہی ان درمیانی ممالک سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جن ممالک کے ذریعے سامان بھیجا جا رہا ہے ان میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اب ان تمام قانونی خامیوں اور غیر قانونی راستوں کو بند کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026